حارث سہیل ون ڈے کا بلے باز نہیں ہے: عبدالرزاق

حارث سہیل ون ڈے کا بلے باز نہیں ہے: عبدالرزاق

  



کراچی(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے حارث سہیل کی ٹیم میں سلیکشن پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حارث سہیل ون ڈے کرکٹ کا بیٹسمین ہی نہیں اور سلیکٹر انہیں ورلڈ کپ میں لے گئے ہیں اور اوپننگ بلے باز امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دس سال انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی قیادت کی، البتہ کبھی حارث سہیل کو محدود اوورز کے مقابلوں کے لئے منتخب نہیں کیا، حیرت ہے کہ سلیکٹرز نے انہیں ورلڈ کپ کی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے۔39سالہ عبدالرزاق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مقابلے کیلئے حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے شعیب ملک کو موقع دینا چاہیے۔ پاکستان کے لئے تین ورلڈ کپ کھیلنے والے ٹیسٹ آل رانڈر کے مطابق محمد حفیظ اور فخر زمان کے ساتھ اننگز کی شروعات کرنا چاہیے اور امام الحق کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ پاکستان کے لیے 265 ون ڈے کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے عبدالرزاق مزید کہتے ہیں کہ آصف علی ایک بہترین تیز کھیلنے والا بیٹسمین ہے، جسے نمبر چھ پر کھلانا مناسب رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...