ناکام قومی کرکٹرز کو مشاورت اور رہنمائی درکار ہے:انتخاب عالم

ناکام قومی کرکٹرز کو مشاورت اور رہنمائی درکار ہے:انتخاب عالم

  



کراچی(یواین پی)سابق قومی کپتان انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ناکامی کے بعد ناکام قومی کرکٹرز کو مشاورت اور رہنمائی درکار ہے لہٰذا ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کوشش کرنا چاہئے کہ وہ ان کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کاؤنسلنگ کا سہارا لیں جس کیلئے انہیں کوئی ایسی شخصیت کی ضرورت ہو گی جو کھلاڑیوں کے اندر حوصلہ پیدا کرسکے۔انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ اگرچہ مکی آرتھر جلد طیش میں آجاتے ہیں لیکن وہ اس مشکل گھڑی میں پلیئرز کی رہنمائی کا فرض بخوبی ادا کرسکتے ہیں کیونکہ ابھی اس کہانی کا اختتام نہیں ہوا بلکہ پورا عالمی کپ باقی ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم انتظامیہ کا حصہ ہی نہیں ہیں تو انہیں کس طرح کاؤنسلنگ کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...