انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے:مکی آرتھر

انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے:مکی آرتھر

  



لندن(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کا آغاز چونکا دینے والا ضرور تھا لیکن آئندہ میچوں میں مضبوط کم بیک کریں گے،پاکستانی کھلاڑی اپنی تیاری کو میدان کے وسط میں نہیں لے جا سکے تاہم ناکامی کی گرد جھاڑ کر آگے بڑھنے کی مثبت کوشش کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف عالمی کپ کے پہلے میچ کو شاکنگ سٹارٹ قرار دینے والے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم تھا کہ اس میچ میں شارٹ پچ بالنگ کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تیاری بھی کی گئی تھی اور انہیں اسی وجہ سے زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کہ مکمل تیاری کے باوجود اس طرح کا نتیجہ سامنے آیا۔واضح رہے کہ آج پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کا ٹرینٹ برج میں ہی سامنا کرنا ہے اور رینکنگ میں سرفہرست ٹیم کا اس میدان پر ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے اور اس نے اپنا ابتدائی میچ جنوبی افریقہ کیخلاف 104 رنز کے بڑے فرق سے جیت کر مزید حوصلہ پا لیا ہے۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز چار،صفر سے ہار چکی ہے جس میں ٹرینٹ برج پر تین وکٹوں کی ناکامی بھی شامل تھی لیکن اس کے باوجود مکی آرتھر کا اصرار ہے کہ اس تجربے نے پاکستانی ٹیم کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ انگلینڈ کتنی اچھی ٹیم ہے لیکن انہیں اس کے ساتھ ہی یہ علم بھی ہے کہ اس کیخلاف سخت جنگ کی جا سکتی ہے اور ایک اچھے دن کوئی بھی نتیجہ سامنے آ سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...