پاکستان میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 7کروڑ تک پہنچ گئی 

پاکستان میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 7کروڑ تک پہنچ گئی 

  



اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں براڈ بینڈ یعنی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد 70ملین کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کیمونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری، فور جی اور انٹر نیٹ صارفین کی تعداد اپریل 2019ء کے اختتام تک 7کروڑ تک بڑھ گئی۔ براڈ بینڈ صارفین کی مجموعی تعداد میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 67ملین ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 1.26فیصد کے اضافہ سے موبائل صارفین کی مجموعی تعداد 161ملین تک بڑھ گئی جبکہ مارچ 2019ء کے اختتام پر موبائل فونز صارفین کی تعداد 159ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : کامرس


loading...