روسی گندم کے نرخوں میں اضافہ

روسی گندم کے نرخوں میں اضافہ

  



ماسکو (اے پی پی) روس کی گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی منڈی میں بلیک سی ساڑھے بارہ فیصد پروٹین کی حامل اعلی کوالٹی گندم کے روان ہفتے کے لئے سودے188ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائے جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے 2 ڈالر فی ٹن زیادہ ہے۔جولائی کے لئے روسی گندم 187ڈالر فی ٹن ایف او بی خریدی گئی

جو کہ گزشتہ ہفتے 184.5ڈالر فی ٹن تھی۔روس یکم جولائی سے 23 مئی کے دوران 40.5 ملین ٹن اجناس برآمد کر چکا ہے جس میں 33.4 ملین ٹن گندم کی برآمد شامل ہے۔روس کی مقامی مارکیٹ میں تیسرے درجے کی گندم کے نرخ 25 روبل کمی کے ساتھ 11900روبل (185 ڈالر) فی ٹن رہے۔

مزید : کامرس