ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے

ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے

  



اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی‘ نائب صدر ذوالقرنین عباسی نے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم حکومت کی طرف سے ملک کے ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور پاکستان سے کالے دھن کو ختم کرنے کی طرف اہم قدم ہے اتوار کو انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ لوگ معمولی ٹیکس ادا کر کے اندرون ملک اور بیرون ملک اثاثہ جات کو ریگولر کرواسکتے ہیں اس اسکیم کا مقصد ریونیو بڑھانا نہیں بلکہ ملکی معیشت کو ریگولرائز کرنا ہے، جسکے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور بھاری سرمایہ کاری ممکن ہوسکے گی انھوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سالانہ 12لاکھ آمدنی والے افراد کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا تھا جسے آمدہ بجٹ میں برقرار رکھا جائے کیونکہ روپے کی قدر میں کمی اور دیگر عوامل نے عوام کی قوت خرید کو کم کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولرائز کرنے میں مدد ملے گی اور معیشت کے اس بڑے شعبے میں قانونی طور پر سرمایہ کاری کے راستے کھلیں گے۔ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے یہ ایمنسٹی اسکیم اندرون ملک و بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ جات رکھنے والوں کے لئے ایک بہت بڑی پیشکش ہے

مزید : کامرس


loading...