ترکی کساد بازاری سے باہر نکل آیا،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی رفتار 1.3فیصد رہی

ترکی کساد بازاری سے باہر نکل آیا،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی ...

  



استنبول (اے پی پی) ترکی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.3فیصد معاشی ترقی کرنے کے ساتھ ہی کساد بازاری سے باہر نکل آیا۔ترکی گزشتہ سال کی آخری دو سہ ماہیوں میں 2009کے بعد پہلی بار کساد بازاری(ریسشن) کا شکار ہو گیا تھا۔تاہم ترک محکمہ شماریات کے مطابق جنوری تا مارچ 2019 کے دوران میں ملکی معشیت نے 1.3فیصد ترقی ظاہر کی اور اس کے ساتھ کساد بازاری سے آزاد ہو گیا۔یاد رہے ترک لیرا امریکی ڈالر کے آگے اپنی 30فیصد قدر کھو چکا ہے۔

مزید : کامرس


loading...