قبل مہمند ڈیم کی تعمیر2024تک مکمل کرلی جائی گی‘ وزارت توانائی

قبل مہمند ڈیم کی تعمیر2024تک مکمل کرلی جائی گی‘ وزارت توانائی

  



اسلام آباد (اے پی پی) 2024کے سیلابی سیزن سے قبل مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل کرلی جائی گی۔ وزارت توانائی کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کی لاگت کا تخمینہ 291 ارب روپے ہے جس میں سے واپڈا 67 فیصد فنڈز فراہم کر ے گا اور بقیہ 33 فیصد فنڈ حکومت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سیلاب پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے 800میگا واٹ سستی بجلی بھی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے اور مہمند ڈیم ملک کی آبی، غذائی اور توانائی کی صورتحال کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...