منافع جات کی منتقلی کی شرح میں 30 فیصد کمی ہوئی، مرکزی بینک

منافع جات کی منتقلی کی شرح میں 30 فیصد کمی ہوئی، مرکزی بینک

  



لاہور(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی کی شرح میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعد و شمار کے مطابق رواں مالی سال2018-19کے ابتدائی دس ماہ میں (جولائی سے اپریل) کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1.238 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی مد میں 1.773ارب ڈالر اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے تھے اس طرح رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونیوالے منافع جات کی منتقلی کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 30فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...