40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہوگی

40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج ہوگی

  



لاہور(اے پی پی)قومی بچتوں کے فروغ کے لئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آ ج 3 جون بروزپیر کو ہو گی۔ یہ رواں سال کی 16ویں اور مجموعی طور پر 78ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔ قرعہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔

مزید : کامرس