اردن کا عالمی منڈی میں ایک لاکھ 20ہزار ٹن گندم کی خریداری کا ٹینڈر دوبارہ جاری

اردن کا عالمی منڈی میں ایک لاکھ 20ہزار ٹن گندم کی خریداری کا ٹینڈر دوبارہ جاری

  



ہمبرگ(اے پی پی) اردن نے ہمبرگ میں اجناس کی عالمی منڈی میں ایک لاکھ 20ہزار ٹن (ملنگ)گندم کی خریداری کا ٹینڈر دوبارہ جاری کیا ہے۔اردن کے کے سرکاری محکمہ زراعت نے ٹینڈر کی ڈیڈ لائن 12 جون مقرر کی ہے۔اردن کی جانب سے جاری گندم خریداری کے گزشتہ ٹینڈر میں صرف دو کمپنیوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔اردن نے اجناس کی خریداری کے لئے اس کے معیار اور ادائیگیوں کے نظام میں تبدیلی کی ہے جس کی وجہ سے اس کو عالمی منڈی سے گندم اور جو کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...