ٹیکس دینے والوں کوسہولیات دی جائیں،شیخ حیدرحسین

ٹیکس دینے والوں کوسہولیات دی جائیں،شیخ حیدرحسین

  



لاہور(سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدربادامی باغ لوہا مارکیٹ شیخ حیدرحسین نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کوبہترکیا جائے اورجوٹیکس ادا کررہے ہیں ان کیساتھ نرم رویہ اورانہیں سہولیات دی جائیں اورجوٹیکس ادا نہیں کررہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ٹیکس کے نظام بہترکرنا وقت کی اہم ضرورت لیکن بدقسمتی سے جوٹیکس ادا کررہے ہیں انہی کوڈرایا اوردھمکایا جاتا ہے ایسا نہیں ہونا کیونکہ تاجروں،صعنت کاروں کے ٹیکس کیوجہ سے ہی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...