اپریل کے دوران چینی کی درآمدات میں 31.9 فیصد کمی

اپریل کے دوران چینی کی درآمدات میں 31.9 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی)اپریل 2019ء کے دوران چینی کی درآمدات میں 31.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران چینی کی قومی درآمدات 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ اپریل 2018ء میں 3 لاکھ 95 ہزار ڈالر مالیت کی چینی درآمد کی گئی تھی۔ اس طرح اپریل 2018ء کے مقابلہ میں اپریل2019ء کے دوران چینی کی ملکی درآمدات میں ایک لاکھ 25 ہزار یعینی 31.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -