سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں 12.95فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) اپریل 2019ء کے دوران سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں 12.95فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2019ء میں 25.2ارب روپے کا سوتی کپڑا برآمد کیا گیا ہے جبکہ اپریل 2018ء کے دوران سوتی کپڑے کی قومی برآمدات کا حجم 22.3ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2019ء کے دوران سوتی کپڑے کی قومی برآمدات میں 2.9ارب روپے یعنی 12.95فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔