وزیر اعظم کی ہدایت پر مردان جیل میں 2 قیدیوں کا جرمانہ جمع کر کے رہا کر دیا گیا

وزیر اعظم کی ہدایت پر مردان جیل میں 2 قیدیوں کا جرمانہ جمع کر کے رہا کر دیا گیا

  



مردان(بیورورپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سنٹرل جیل مردان میں بند قیدی پرویز اختر ولد عبد الواسع جو کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے بند تھا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا نے قیدی کے جرمانہ رقم مبلغ 173000/- روپے جمع کرکے قیدی کو رہا کرادیا گیا۔۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان فضل حمید خان نے عید کے پرمسرت موقع سے پہلے قیدی کو مٹھائی اور نئے کپڑے بھی دئیے، نیز دوسرے قیدی کے لئے بھی دامان کی رقم مبلغ 20000/روپے جمع کرکے عید کو اپنے عزیزوں کے ساتھ منانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...