ضلع دیرلویر میں عیدالفطر کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل

ضلع دیرلویر میں عیدالفطر کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ضلع دیرلویر میں عیدالفطر کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ،مساجد،عید گاہوں،اہم سرکاری مقامات،بشمول ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہیگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیرلویر عارف شہباز وزیر کے زیرصدارت اہم اجلاس میں دیرلویر میں عیدالفطر حوالے سے سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دید ی گئی،جس کے مطابق ضلع بھر کے 158چھوٹے بڑے مساجد،40عیدگاہوں پر 1200پولیس اہلکار تعنیات رہینگے،ڈی پی او عارف شہباز وزیر کے مطابق عیدکے موقع پر سیاحوں کی آگاہی حوالے سے بھی خصوصی اقداما ت کئے گئے ہیں جبکہ عید کے تینوں ایام اہم سرکاری عمارت،چوکوں،چوراہوں بشمول ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہینگی تاکہ سماج دشمن عناصر سے بروقت نمٹا جاسکے