مردان، سماج  دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، خطرناک اشتہاری ہلاک 

مردان، سماج  دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، خطرناک اشتہاری ہلاک 

  



مردان (بیورورپورٹ) رستم میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری پارہوگیا ہلاک ہونے والے اشتہاری دہشت گردی،قتل،اقدام قتل اوربھتہ خوری سمیت13مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا،ہلاک ہونے والے اشتہاری سے کلاشن کوف،پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کرلی گئی ڈی پی او سجادخان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ انہیں خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ ایک خطرناک گروہ تخریب کاری کی عرض سے علاقے میں موجود ہے اطلاعات کو مصدقہ جان کر پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی علاقہ مچھی میں ملزمان اورپولیس پارٹی کا آمنا سامنا ہوا پولیس نے ملزمان کو گرفتاری کے لئے للکارا تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کراس پرفائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک اشتہاری لگ کر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے باقی ساتھیوں نے فراراختیار کرلی ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے اشتہاری کی شناخت شوکت ولد حسن ساکن گڑھی کپورہ کے نام سے ہوئی ہے ہلاک اشتہاری انتہائی خطرناک تھا اورعلاقے میں دہشت کی علامت بن چکاتھاڈی پی او نے بتایاکہ اشتہاری دہشت گردی،قتل اقدام قتل،بھتہ خوری سمیت 13 سنگین مقدمات میں ایک عرصے مطلو ب تھا انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک کلاشن کوف ایک پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...