محکمہ سپورٹس میں 113 ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ
پشاور(سٹی رپورٹر)لاکھوں نوکریاں دینے والی پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواحکومت نے محکمہ کھیل میں جاڑوپھیر کر رمضان المبارک میں 113ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخوانے پشاور سمیت مختلف اضلاع میں ڈیلی ویجز پر ملازمین بھرتی کئے گئے تھے،جوصوبے کے متعدداضلاع کے سپورٹس گراؤنڈ زپر خدمات انجام دے رہے تھے،تاہم سا بق ڈی جی جنیدخان کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے تبادلے کے فوراًبعد ہی عید کے قبل رمضان المبارک کے مہینے میں محکمہ کھیل میں کام کرنے والے113ڈیلی ویجز ملازمین کو یک جنبش قلم فارغ کرکے گھر بھیجوادی ہیں،جسکے باعث ان غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد کو نوکریاں دینے کے بلند وبانگ دعوے کررہے تھے۔