شانگلہ لیلونئی میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شانگلہ لیلونئی میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  



الپوری(ڈسٹر کٹ ر پورٹر)شانگلہ لیلونئی میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں آرمی کے ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا،فری میڈیکل کیمپ میں 1247مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی، مریضوں کا فری میڈیکل کیمپ میں رش۔عوامی حلقوں کا زبردست خراج تحسین،پاک آرمی کے کاوشوں کا خیرمقدم۔تفصیلات کے مطابق جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن کے ہدایت پر گزشتہ روز شانگلہ کے یونین کونسل لیلونئی کے ہائی سکول میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیاجس میں ماہرڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا،مختلف شعبوں کے پانچ ماہر ڈاکٹرز جن میں دو میل آرمی ڈاکٹرز،دو سول ڈاکٹرزاور ایک لیڈی سول ڈاکٹرسمیت اٹھ نرسنگ اورایک اوٹی دو ایکسرے سٹاف نے اس فری میڈیکل کیمپ میں 1247 مریضوں کا معائنہ کئے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی،لیلونئی میں قائم فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا رش لگا رہا اور علاقے کے عوام نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین،پاک آرمی کے کاوشوں کا خیرمقدم کیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج سے توقع رکھتے ہیں کہ ائندہ کیلئے بھی اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے علاقے کے غریب و نادار عوام مستفید ہوں گے،اس موقع پر علاقے کے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ائندہ کیلئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے یہاں کے مریضوں کو فائیدہ پہنچے گا،لیلونئی میں پاک آرمی کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگانے پر عمائیدین علاقہ نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...