ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤف خان کا دورہ سنٹرل جیل مردان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رؤف خان کا دورہ سنٹرل جیل مردان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان محمد رؤف خان نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیااور وہاں پر سالک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے تین اہم سرگرمیوں کا بطور مہمان خصوصی افتتاح کیا جن میں وویمن چلڈرن پارک،کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر اور چائلڈ اینڈ ویمن فرینڈلی سپیس شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں سے مردان جیل میں موجود دو سو کے قریب نو عمر بچے بچیاں، خواتین اور دیگر قیدی مستفید ہونگے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے علاوہ سینئر سول جج اعجاز رحمان، جیل سپرنٹنڈنٹ فضل حمید خان خیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیاز محمد خان، قمر زمان ایڈوکیٹ، اکرام صافی، سالک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے بانی سماجی کارکن حاجی جہانزیب سالک اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے سالک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی بہترین کارکردگی اور مردان جیل کی بچیوں، خواتین اور اٹھارہ سال سے کم عمر قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سالک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر معصوم بچوں میں کپڑے اور کھلونے بھی تقسیم کئے گئے، جب کہ جھولوں، سلائیڈز اور پارک کا بھی افتتاح کیا گیا۔ کم عمر نوجوان قیدیوں نے کمپیوٹر سنٹر میں انتہائی دلچسپی کیساتھ داخلہ لیا۔ آخر میں سماجی کارکن حاجی جہانزیب سالک نے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، امن و امان کیلئے دعائے خیر کی۔