تیمرگرہ‘ اشفاق احمد خان تارانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلوئر تعینات

تیمرگرہ‘ اشفاق احمد خان تارانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلوئر تعینات

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ)اشفاق احمد خان تارانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلویر تعینات کر دئیے گئے،حال ہی میں گریڈ 18کو تر قی پانے والے ضلع چترال میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات اشفاق احمد خان تارانی کو صو با ئی حکومت نے بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلویر تعینات کر دیا ہے،وہ قبل ازیں بھی دیرلویر میں اے سی تیمرگرہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں،وہ اپنے پیش رو محمد ارشاد خان کی جگہ چارج سنبھالینگے،سابق اے ڈی سی کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر