عید بازارفیسٹول کا انعقاد،ناظم پشاور محمد عاصم خان نے افتتاح کیا
پشاور(سٹی رپورٹر) عید بازارفیسٹول کا انعقاد صابرینہ شادی ہال گلبہار نمبر دو پشاور سٹی میں کیاگیا جسکا افتتاح ناظم اعلیٰ پشاور ارباب عاصم نے کیا ان کے ہمراہ نائب ناظم قاسم علی خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، پشاور شہر کے عوام نے عید فیسٹول بازار میں اپنے فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی اور فیسٹول میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس طرح کے فیسٹول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیاعید فیسٹول بازار میں کئی اداروں نے اپنے سٹال لگائے جس میں صابرینہ،کریم، زماوائس اور پیزا ہٹ کے علاوہ دیگر ادارے شامل ہیں، فیسٹول عید بازار چاند رات تک جاری رہیگا۔