معاون خصوصی کامران بنگش کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کا دورہ

معاون خصوصی کامران بنگش کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کا ...

  



شاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے گزشتہ روز پشاور میں جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔جیمز ایسوسی ایشن کے صدر شکیل وحید اللہ اور محکمہ سیاحت ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر علی جان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے نئی کلاسز کے اجراء پر ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر کو مبارکباد دی، کامران بنگش نے طلبا سے ٹیکنالوجی کی افادیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے ڈائریکٹر کے ہمراہ کلاسز اور لیب کا دورہ کیا اور آئی ٹی بورڈ کے حکام کو احکامات جاری کیں کہ جلد از جلد ان طالب علموں کے لیے ڈیجیٹل سکل بیسڈ ٹریننگ کی فیزیبیلٹی رپورٹ بنائی جائے تاکہ یہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد پوری دنیا میں اپنے پراڈکٹ کو آن لائن متعارف کرا سکیں

مزید : پشاورصفحہ آخر