مردان‘ بلدیاتی فنڈز سے طلباء میں لاکھوں روپے کی یونیفارم تقسیم

مردان‘ بلدیاتی فنڈز سے طلباء میں لاکھوں روپے کی یونیفارم تقسیم

  



مردان(بیورورپورٹ) بلدیاتی فنڈ سے یونین کونسل باڑی چم کے سکول بچوں میں لاکھوں روپے کی یونیفارم تقسیم، سینکڑوں طلباؤ طالبات کو نقد رقم بھی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ممبر حاجی عطائاللہ اور اے این پی کے صدر فلک شیر، جنرل سیکرٹری محمد ارشد و دیگر عہدیداروں نے گورنمنٹ گرلز ہائی نمبر۲ ہوتی باڑی چم میں 3,95,000روپے نقد کے علاوہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باڑی چم میں 1,45,000روپے نقد تقسیم کئے۔ نیز گورنمنٹ مڈل سکول عید گاہ باڑی چم میں 1,64,000یونیفارم جبکہ گورنمنٹ مڈل سکول لنڈاکے باڑی چم میں 1,28,000روپے، گورنمنٹ پرائمری سکول باڑی میں 84,000اور گورنمنٹ پرائمری سکول ہوتی باڑی چم میں 84,000کے یونیفارم تقسیم کر دیئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر حاجی عطائاللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر ہر شہری کا حق اور غریب طلباؤ طالبات کو علم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے۔ تاکہ مستقبل کے روشن ستارے ماند نہ پڑجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر