عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں‘ڈی سی دیر لوئر

عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں‘ڈی سی دیر لوئر

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) عوام چاند رات پر ہوائی فایرنگ سے گریز کریں،کھلونانما اسلحہ فروخت کرنے والوں کو براہ راست جیل بجھوایا جا یگا،مقامی صحا فیوں کو تفصیلات بتا تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر دیرلویر شوکت علی یوسف ز ئی نے کہا کہ چاند رات کو ہوائی فایرنگ سے گریزکریں اس لے کہ تھوڑی دیرکی خوشی دوسرے خاندان کے لئے غم کاسبب بن سکتی ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ چاند رات کو فایرنگ کر نے والوں کے خلا ف قانونی کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی،انہوں نے کہا کہ دفعہ 144کے تحت ضلع دیرپائین میں بچوں کے کھلونا نما اسلحہ کے خرید و فروخت پر پابندی عاید کی گئی ہے، اس لے کہ مذکورہ اسلحہ نما کھلونو سے بچے ایک دوسرے کو زخمی کردیتے ہیں خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کو براہ راست جیل بجھوایا جا ئیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...