حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی‘ مشتاق احمد

حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی‘ مشتاق احمد

  



بٹ خیلہ (محمدعثمان یوسفزئی سے)جماعت اسلامی کے صوبائی آمیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پٹرولیم کے قیمتوں کو مذید اضافہ کرکے موجودہ حکمران غریب عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو بے بنیاد ریفرنسز بھیجنا در آصل عدلیہ پر ڈرون حملہ اور عدلیہ کو تابع کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کی کوشش ہے۔ سینٹ آف پاکستان میں اس کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرنے سے حکومت کو شکست ہوئی ہے۔ سینٹ آف پاکستان میں قرارداد منظور ہونے سے عدلیہ کو تقویت ملے گی اور مستقبل قریب میں جو طاقتور تحریک بننے والی ہے یہ قرارداد اس کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔نااہل حکمرانوں کے پاس عوام کے لئے صرف مہنگائی کا تحفہ ہے اس لئے موجودہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو پٹرول کے قیمتوں کے اضافے کا تحفہ دیا ہے لیکن جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر مذید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھڑی عثمانی خیل میں جماعت اسلامی کے بزرگ رکن حاجی اکبر خان مرحوم اور آلہ ڈھنڈ میں بزرگ رکن حاجی فضل منان چیئرمین کے وفات پر ان کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کیساتھ بات چیت اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی آمیر خورشید ربانی، تحصیل کونسل قاضی رشید احمد، سابق اُمیدوا ر پی کے 18امجد علی شاہ، کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ اور دیگر ضلعی و تحصیل ذمہ دارا ن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی آمیر نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان بزرگوں نے مشکل حالات میں تحریک اسلامی کا ساتھ دیکر مشکلات برداشت کئے ہیں اور اگر آج جماعت اسلامی ایک تناور درخت ہے تو یہ ان بزرگوں کی بدولت ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور عدلیہ کے خلاف ہونے والے حکومتی سازشوں کو ناکام بنائے گی کیونکہ عدلیہ کے بغیر نہ بشری حقوق کا تحفظ اور نہ ہی فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہے لیکن موجودہ حکمرانوں نے معزز ججز صاحبان کے خلاف ریفرنسز سپریم جوڈیشل کونسل بھیج کر عدلیہ پر ڈرون حملہ کیا ہے جس سے آزاد عدلیہ کے تصور پر شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں جس کے خلاف جمعۃ المبارک کو سینٹ آف پاکستان میں بھر پور قرارداد منظور کی گئی ہے جو کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس عید کے موقع پر عوام کے لئے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی اور تحفہ نہیں ہے اس لئے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ابھی آنا باقی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...