صوابی‘ کالو خان پولیس کی کارروائی‘ رہزن دھر لئے گئے

صوابی‘ کالو خان پولیس کی کارروائی‘ رہزن دھر لئے گئے

  



صوابی(بیورورپورٹ) تھانہ کالوخان پولیس نے ایک کارروائی کر تے ہوئے راہزنی کرنے والے ملزمان گرفتار اور انکے قبضے سے سرقہ شدہ مال برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق چند دنوں پہلے سلمان سکنہ ڈاگء نامی متاثرہ شخص اور دیگر ساتھیوں سمیت تھانہ کالوخان میں یوں رپوٹ کرتا ہے کہ رات کے وقت وہ شہیدہ ڈاگئی روڈ پر اپنے موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں بامسلح تین راہزنوں نے اسے روکنے کا اشارہ کرتے ہوئے روکھا اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 10000 روپے اور 2 عدد موبائیل چھین کر راہ فرار اختیار کی۔ تھانہ کالوخان میں دفعہ 392 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ افتخار علی کو ہدایات جاری کرنے کے بعد ڈی ایس پی سرکل رزڑ افتخار علی کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کالوخان فیاض خان اور دیگر تفتیشی افسران کے دن دگنی رات چگنی محنت اور جدید خطوط پر مبنی تفتیش کے نتیجے میں راہزنی میں ملوث ملزمان مہاد ولد استراج عمر عرف طورے ولد مشتاق ساکنان کالوخان گرفتار کئے گئے اور ان سے دو عدد موبائیل، نقد 10 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 تیس بور پستول اور متعدد کارتوس برامد کئے گئے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...