محکمہ صحت ٹانک، بھرتیوں میں کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی: ڈاکٹر احسان بیٹنی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت ٹانک میں ہونے والی آسامیوں پر بھرتی صوبائی حکومت کی میرٹ پالیسی کے مطابق ہو گی کسی بھی حق دار کی حق تلفی نہیں ہو گی سوشل میڈیا پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کی بلیک میلینگ میں نہیں آؤنگا ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت،وزیر صحت ڈاکٹر ہشا م انعام اللہ خان اور وزیر اعظم عمران خان کی میرٹ پالیسی پر عمل کیا جائیگا محکمہ صحت ٹانک میں خالی آسامیوں پر بھرتی کو ہر حال میں میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائیگاانہوں نے کہا کہ بعض عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مذکورہ پوسٹوں کی خرید وفروخت کا واویلہ کر رہے ہیں جس میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں ہے کسی بھی حق دار کی حق تلفی نہیں کی جائیگی محکمہ صحت میں خالی آسامیوں پر ہونے والی بھرتی کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں رزلٹ آنے کے بعد میرٹ پر آنے والے امیداروں کو ترجیحی دی جائیگی محکمہ صحت ٹانک کو درست سمت گامزن کر دیا گیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کر دیا گیا جبکہ ہسپتال میں شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ٹانک تمام بنیادی مراکز صحت بھی فعال کر دئیے گئے ہیں جہاں پر دیہی علاقوں کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں