اے سی ملاکنڈ سہیل خان کا تھانہ بازار پر چھاپہ

اے سی ملاکنڈ سہیل خان کا تھانہ بازار پر چھاپہ

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر مالاکنڈ سہیل خان نے تھانہ بازار پر چھاپہ مار کر تجاوزات اور مہنگائی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کو مشکلات پہنچانے والی سامان قبضے میں لیکر ساتھ لے گیا۔ واقعات کے مطابق تحصیل بٹ خیلہ سے اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان نے تھانہ مین بازار پر دوسری بار چھاپہ مار کر تجاوز کرنے والے ہتھ ریڑبانوں۔ چھابڑی فروشوں اور سڑک تک تجاوز کرانے والے دکانداروں کے تواڑے اور دیگر سامان توڑکر سرکاری قبضے میں لے لیا۔ مالاکنڈ انتظامیہ کی اس کاروائی پر علاوہ کے لوگوں نے خوشی اور ااطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بار بار اس طرح چھاپے،مارنے اور تجاوزات سمیت مہنگائی کرنے والوں اور ناقص سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...