شوکے نام پر فحاشی کے اڈہ کی ہر گزاجازت نہیں دینگے‘ کرم احد خان

شوکے نام پر فحاشی کے اڈہ کی ہر گزاجازت نہیں دینگے‘ کرم احد خان

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی یوسی ڈھیری الہ ڈھنڈ کے صدر کرم آحد خان نے کہا کہ عید کے موقع پر یونین کونسل الہ ڈھنڈ ڈھیری کے حدود جالاوانان میں عیدشوکے نام پر فحاشی کے آڈاہ کی ہر گزاجازت نہیں دینگے اگرانتظامیہ نے عید شو کی اجازت دی تو بھرپور احتجاج پر مجبور ہونگے میڈیاسے بات چیت کرتے کرم آحدخان نے کہا کہ انتظا میہ اس طرح کے فحاشی پھیلانے والیعناصر کے خلاف کاروائی کریں اور علاقے میں فحاشی پروگرامات پر پابندی لگائے انہوں نے کہا کہ اگر انتظا میہ نے عید شو کے انعقاد کی اجازت دی تو علاقے کے عوام اس کے خلاف شدید احتجاج کرینگے اور عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع کی تمام تر ذمہ داری ملا کنڈ انتظا میہ پر عائد ہو گی انہوں نے ایم این اے جنید اکبر صو بائی وزیر شکیل خان کمشنر ملا کنڈ ڈوثرن اور ڈپٹی کمشنر ملا کنڈ اقبال حسین سے علاقے میں فحاشی پھیلانے والے پروگرامات پر پابندی لگانے کا مطا لبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر