شہداء کی قربانیوں سے ضلع خیبر میں امن قائم ہو چکا‘ کاشف قیوم

شہداء کی قربانیوں سے ضلع خیبر میں امن قائم ہو چکا‘ کاشف قیوم

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان) شہداء کے عظیم قربانیوں سے اج علاقے میں امن کی فضاء قائم ہوچکی ہے یہی شہداء ہمارے قومی ہیروز ہے شہداء کے بچوں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رہے گا ضلع خیبر ڈپٹی کمشنر محموداسلم کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خیبر کاشف قیوم نے باڑہ تحصیل میں سابقہ خاصہ دار اور لیویز فورس شہدا کے بچوں میں عید پیکج تقسیم کر دیا۔ اس موقع پر کاشف قیوم نے کہا کہ ان شہداوں کی قربانیوں کی بدولت آج علاقے میں امن قائم ہو چکا ہے جن کے قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان شہدا کے بچوں کا ہم پر حق ہے کہ ان سے مکمل تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہدا کے عظیم قربانیاں تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے ان کے عظیم قربانیوں کو پورے قوم پر فخر ہیں کیونکہ شہداء نے اپنے جانی قربانیاں دیکر ملک اور قوم کی خفاظت کیاہے اور اپنے خون کی پروا کیں بغیر اپنے جانوں کے نذرانہ پیش کرکے ملک دشمن عناصرکو شکست دیکر ملک میں اپنے خون کے بدلے امن قائم کرلیاہے انہوں نے کہاکہ یہی شہداء ہمارے عظیم شہداء ہے اور ان شہداء کے بچوں اور ورثا کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب کا ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...