دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے: جان سید

دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے: جان سید

  



چارسدہ (بیورورپورٹ)کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (سی۔ڈی۔او)چارسدہ کے زیر اہتمام علم و آگہی طارق اکیڈمی فیصل آباد کے تعاون سے شوگر اور ٹی بی کے مریضوں، میں عید فوڈ پیکج تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جان سید خان نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کہا کہ مریضوں میں عید فوڈ پیکج ما ہ رمضان میں تقسیم ایک عظیم جذبہ خدمت خلق ہے غریب اورنادار مریضوں کی مدد کرنا اللہ تعالی کا پسندیدہ عمل ہے اور ما ہ رمضان میں اس کا ثواب سات سو گنا بلکہ اجرعظیم ہے انہوں نے کہاکہ مہلک امراض کے خلاف جدوجہد ہمارا اسلامی،ملّی اور اخلاقی فریضہ ہے دُکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑی عبادت ہے اور معاشرے کی ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں موجود مہلک امراض میں مبتلا افراد کی علاج معالجہ پر توجہ دیں۔اور معاشرے میں موجود دُکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کی کہ حاجی عبدالسلام عارف ٹی بی /شوگر اور دوسرے نادارافراد کی جو مدد کر ہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں دکھی انسانیت کی فلاخ وبہبود اور انکے مشکلات کے ازالہ کے لیے معاشرہ کے دیگر مخیر افراد اگے آئیں اور اس تنظیم کے ساتھ ما لی تعاون کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کریں اس موقع پر عبدالسلام عار ف چیئرمین کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چارسدہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں یہ تیسرارمضان فوڈ پیکج اور عید فوڈپیکج پروگرام ہے اور ہم یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کر ہے ہیں اور ہمیں اس سے دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کی ہر سال علم و آگہی طارق اکیڈمی فیصل آباد ہمارے ارگنایزیشن کے ساتھ رمضان فوڈ، عید فوڈ اور قربانی فوڈپیکج میں تعاون کر رہے ہیں جس پر انہوں نے علم و آگہی طارق اکیڈمی فیصل آبادکے چیف ایگزیکٹو محمد سرور طارق کا فلاحی کاموں میں بھر پورتعاون پر ان کی تنظیم اور خدمات کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر