پاک فوج کی جانب سے عید کے موقع پر 350سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم

پاک فوج کی جانب سے عید کے موقع پر 350سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)پاک فوج کی جانب سے عید کے موقع پر 350سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق پاک فو ج نے عید کی خوشیوں میں بیواؤں،غربا، مساکین اور کر سچن کمیونٹی کو عید کے موقع آٹا،خشک دودھ،دالیں اور دیگر اشیا ئے خوردونوش پر مشتمل پیکٹ تقسیم کیے, پاک آرمی کی جانب سے ٹرائبل یوتھ موومنٹ،عہد نامہ ویب نیوز،پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ اور سینئر جرنلسٹس کے یہ عید راشن بیواؤں،غربا،مساکین اور کرسچن کمیونٹی کے گھروں تک پہنچا دیں۔اس موقع پر راشن لینے والوں کا کہنا تھا پاک فوج ہمیشہ عوام کے دکھ میں ایک قدم آگے بڑھ کے مدد کرتی رہی ہے۔عید کے موقع پر ہمارے گھروں میں شاید حالات بہتر نہ ہوتے لیکن پاک آرمی نے ہماری حقیقی عید کرا دی ہے۔