آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کردیا

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کردیا

  



پشاور (سٹی رپورٹر) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کردیا جبکہ اس سلسلے میں عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما ء طفیل محمد نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایس ایس ٹی اساتذہ کی بلا تاخیر اپگریڈیشن کرے، ایس ایس ٹی واحد اعلیٰ تعلیم یافتہ کیڈر ہے جو 1992ء سے اپگریڈیشن سے محروم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش اپنے وعدے کی پاسداری کریں ورنہ اساتذہ کلاسوں کی بائیکاٹ اور تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال سے بھی دریغ نہیں کرینگے اور ہر قسم نقصان کا ذمہ دار حکومت پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر