سادہ لوح شہری کے نام پر رجسٹرڈ سم نے غریب مزدور کو چکرا کر رکھ دیا

سادہ لوح شہری کے نام پر رجسٹرڈ سم نے غریب مزدور کو چکرا کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)سادہ لوح شہری کے نام پر رجسٹرڈ سم نے غریب مزدور کو چکرا کر رکھ دیا۔محمد صادق کے نام رجسٹرڈ سم کو کوئی دوسرا شخص دھوکہ،فراڈ کیلئے استعمال کرتا رہا۔ایف آئی اے کے نوٹس ملنے پر شہری کے اوسان خطا ہوگئے۔ شہری کے نام رجسٹرڈ سم کے غلط استعمال نے شہری کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی۔سادہ لوح شہری صادق ولد خوشی محمد پیشے کے لحاظ سے مزدوری کرتا ہے ضلعی انتظامیہ و محکمہ ایف آئی اے اس معاملے میں میری مدد کریں اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔واقعات کے مطابق صادق علی ولد خوشی محمد سکنہ چک نمبر 58TDA ڈاکخانہ چک نمبر 53TDA تحصیل و ضلع بھکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیشہ ور مزدور ہے اور انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔گزشتہ دنوں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مجھے ایک نوٹس ملا جس میں مجھے اسلام آباد طلب کیا گیا نوٹس پڑھنے کے بعد مجھے اس بات کا علم ہوا کے میرے نام رجسٹرڈ سم کوئی دوسرا آدمی استعمال کرتا رہا اور وہ سم فراڈ و دیگر غلط مقاصد کیلئے استعمال ہوئی میرے لیے یہ اطلاع حیران و پریشان کن تھی میں نے کبھی زندگی میں اس قسم کی کوئی کاروائی نہ کی ہے میں ان پڑھ آدمی ہوں میرے ساتھ اس حادثے کا ہو جانا کسی قیامت سے کم نہ ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب،ڈائریکٹر ایف آئی اے،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بھکر سے اپیل کی ہے میری حالت زار پر رحم کیا جائے اور میرے ساتھ دھوکہ فراڈ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔