ڈیرہ‘ 5 سالہ بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

ڈیرہ‘ 5 سالہ بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)کڑی خیسورکے علاقہ ودری خیل میں عید کی خریداری کے لیے آنے والے خاندان کا پانچ سالہ بچہ روڈ کراس کرتے ہوئے تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کڑی خیسورکے علاقہ مدی خیل کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے افرادعیدکی خریداری کے لیے ودری خیل میں جنرل سٹورپرجارہے تھے کہ روڈکراس کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ محمدمنیرولد رمضان کوتیزرفتارموٹرکار نے ٹکرماردی جس سے محمدمنیرشدیدزخمی ہوگیا اورموقع پر جاں بحق ہوگیا۔