عید الفطر پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیلئے ہدایات جاری

عید الفطر پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیلئے ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) عید الفطر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کے لئے رکن قومی اسمبلی و فوکل پرسن ڈبلیو ایس ایس پی نے ہدایات جاری کر دی، عملہ صفائی سمیت واٹر سپلائی سٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کرنے کے لئے مراسلہ ارسا ل کر دیا، عید کے دن مساجد اور قبرستانوں کے ارگرد صفائی کے بہتر انتظاما ت کئے جائیں گے، عید کے ایام میں پانی کی ترسیل کے لئے بھی سٹاف موجود رہے گا،عید سے قبل تما م مین شاہرواں کی دھلائی اور صفائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے گزشتہ روز یو نین کونسل کاکشال میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبران، نعمت خان،مینا خان آفریدی، عارف خا ن مہمند، فاروق جنر ل کونسلر، شاہ فیصل، شاہ نواز خان اور پاکستان تحریک انصاف کے کار کنان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر مثالی صفائی کے لئے خصوصی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں عملہ صفائی سمیت واٹر سپلائی عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اس امر میں ایک مراسلہ بھی ڈبیلو ایس ایس پی چیف ایگز یکٹو آفیسر کو جاری کر دیا گیا ہے، عید سے ایک دن قبل شہر کی تمام مین شاہراوں کی دھلائی وصفائی کویقینی بنایاجائیگا جبکہ عید کے دن مساجد کی صفائی کے ساتھ ساتھ قبرستانوں کو جائے والے تمام راستوں کو بھی صاف رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں پانی کی بہتر ترسیل کے لئے بھی عملہ موجود رہے گا،اور اس میں کوئی لا پرواہی براشت نہیں کی جائے گی، امسال اور بھی زیادہ عوامی خد مت کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامات کئے جائے گے۔ تاکہ عوام کو بہتر میونسپل خدمات فراہم کی جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ این اے 31میں تمام پرانے اور بوسیدہ ٹرانسفارمروں کی تبدیلی کے لئے بھی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نئے پاکستان کاسورج طلوع ہوچاہے جس میں رمضان مہینے میں کسی بھی جگہ کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نئے پاکستان میں ہونیوالے فیصلوں سے مستفیدہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اور چیف ایگز یکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ کے ہمراہ عید کے دن شہر بھر کا دور ہ بھی کریں گے۔