صوابی‘ عازمین حج مردانہ و زنانہ کے لئے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان

صوابی‘ عازمین حج مردانہ و زنانہ کے لئے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (رپورٹ: محمدشعیب) حج تر بیتی کمیٹی ضلع صوابی نے عید الفطر کے بعد ضلع بھر کے سرکاری و پرائیوٹ سکیم پر جانے والے عازمین حج مردانہ و زنانہ کے لئے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ضلعی میڈیا انچارج حاجی محمد شعیب کے مطابق پہلا تر بیتی کورس اتوار 9 جون کی صبح موضع تورڈھیر میں جامعہ مسجد ڈنڈ پارک میں، دوسرا تر بیتی کورس جمعہ چودہ جون کی صبح آٹھ بجے نواں کلی کرنل شیر کلے میں حجرہ حاجی ظاہر شاہ محلہ زر گران، تیسرا کورس اتوار سولہ جون کی صبح آٹھ بجے موضع یار حسین میں حاجی امین گل کے حجرہ بابا خیل میں، چوتھا تر بیتی کورس جمعہ اکیس جون کی صبح آٹھ بجے موضع دوبیان میں حجرہ حاجی ارشاد علی خان، پانچواں تر بیتی کورس اتوار تیئس جون کی صبح آٹھ بجے موضع مرغز میں بمقام پائنیر پبلک سکول، چھٹا کورس جمعہ آٹھائیس جون کی صبح آٹھ بجے صوابی میں بمقام انسنٹیو پبلک سکول محلہ عنایت خیل میں، ساتواں کورس اتوار تیس جون کی صبح آٹھ بجے شیوہ آڈہ نواں کلی میں حجرہ حاجی خالد خان میں، آٹھواں تر بیتی کورس جمعرات چار جولائی کی صبح آٹھ بجے صوبائی سینئر وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کے حجرہ ترکئی ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ جس میں مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان اور ضلعی صدر الحاج سعید اللہ خان و دیگر ارکان عازمین حج کو حج کے پانچ آیام، عمرہ اور سفر مدینہ کے بارے میں تفصیلی لیکچر دینگے#