تھانہ گراؤنڈ پردوسرا دار ارقم نائٹ کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

تھانہ گراؤنڈ پردوسرا دار ارقم نائٹ کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ گراؤنڈ پردوسرا دار ارقم نائٹ کر کٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر۔ منڈہ حسین بردرز نے تھانہ گڑھی حضر ت خیل الیون کو 36 رنز سے مات دیکر رمضان نائٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا۔ ہزاروں تماشائی پورا مہینہ نائٹ ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان، اکرام،اصغراور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامت تقسیم کئے۔ اصغر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 60 ہزار اور اکرام نے 50 ہزار روپے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالجمال، ندیم باچا اور فہیم باچا کی نگرانی میں رمضان کی پہلی رات سے ہائی کسول تھانہ گراؤنڈ پر جاری دوسرے دار ارقم نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ شب مُنڈہ حسین بردرز اور گڑھی حضرت خیل الیون تھانہ کے مابین کھیلا گیا۔ منڈہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن مخالف ٹیم مقررہ اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدالجمال کے مطابق ٹورنامنٹ میں مالاکنڈ کے علاوہ سوات، دیر، مردان، بونیر، نوشہرہ، باجوڑ، منڈہ، تیمر گرہ اور دیگر علاقوں کے 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مالاکنڈ سہیل خان، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اکرام خان، علی اصغر، جمال کونسلر اور شاہ زیب نے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور نقدانعامات تقسیم کئے۔ کمیٹی انچارج ڈائریکٹر عبدالجمال نے کہا کہ نائٹ ٹورنامنٹ سے ان کا مقصد نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنا ہے۔ اے سی مالاکنڈ اور اکرام نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں میں صبر و تحمل، برداشت وقت کی پابندی، اخوت و برادری جیسے اوصاف پیدا ہوتے ہیں۔ کھیل کود کا کسی بھی معاشرے پر مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ اور اس قسم کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چائیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...