لیلتہ القدر کی رات ہزاروں راتوں سے بہتر ہے‘ مولانا طیب

لیلتہ القدر کی رات ہزاروں راتوں سے بہتر ہے‘ مولانا طیب

  



صوابی(بیورورپورٹ)امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت اور ممتاز عالم دین شیخ القر آن مولانا محمد طیب نے کہا ہے کہ جس مہینے اور جس رات قر آن اُتر آئے اسے ماہ مقدس اور لیلتہ القدر بنا دیتا ہے تو جس سینے میں اور جس زبان میں یہ بسیرا کر لے اسے کیا کیا فضیلتیں نصیب نہیں ہو نگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سالانہ درس قر آن اور ختم قر آن کے اختتام پر جماعت اشاعت التوحید کے عمومی اجلاس کے موقع پر جماعت کے سینئر رہنماؤں، بزرگ علماء کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی نے فر مایا کہ میں توحید کا وہ درخت ہوں جس پر توحید کے پھل بوئے ہو تے ہیں۔سواگر راہ گزر مجھے پتھر مارتے ہیں تو مجھے رنج نہیں ہو تا انہوں نے ارکان جماعت کو بتایا کہ قر آن کہتا ہے کہ اگر اللہ کا فضل و رحمت شامل حال ہو تو بیشک آپکی جماعت میں ایک گروہ اندر سے آپ کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے پیدا ہو گا مگر حقیقت میں یہ خود کو ہی گمراہ کرینگے انہوں نے کہا کہ والد محترم کی وفات کے بعد میں کم عمر بھی تھا کم تجربہ کار بھی تھا اور کچھ حضرات نے جماعت کے اندر سے ایسا کام شرو ع کیا تھا مگر وہ ناکام رہے تھے میری تدبیر کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ شیخ القر آن کے اخلاص کا نتیجہ تھا۔ انشاء اللہ جماعت اشاعت التوحید والسنت اسی طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی آج یہ جماعت عالمی تحریک بن چکی ہے صرف افغانستان کے ایک صوبے کنڑ میں اس رمضان قر آن کریم کے 650درس جاری رہے اس روشنی کا مرکز اور منبع پنج پیر ہے وہ اللہ کے فضل و کرم سے تا ابد رہے گا انہوں نے عید کے ایک ہفتہ بعد اردو دورہ تفسیر شروع کرنے کاا علان بھی کیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...