شانگلہ پولیس کا کھلونا اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں ملزمان گرفتار

شانگلہ پولیس کا کھلونا اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں ملزمان گرفتار

  



الپوری(ڈسٹر کٹ ر پورٹر)شانگلہ پولیس کا کھلونا اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں ملزمان کو پکڑے گئے، اولندر پولیس نے فائر کریکر کی بھاری کھیپ پکڑی گئی ملزمان حسین خان سکنہ کوز گانشال، عزیز الرحمان سکنہ بلکانئی اور ہدایت اللہ سکنہ بلکائی کے خلاف مقدمات درج-کسی کو بھی دفعہ144کے خلافورزی کرنے نہیں دیں گے،پولیس مزید کارروائیاں کریں  ۔بچوں کے ہاتھ میں قلم کی بجائے کھلونا بندوق تھما دینے کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ کا پیغام- ضلع میں کھلونا اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کے ضمن میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید کھلونا اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے الپوری اور اولندر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کھلونا اسلحہ کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے کھلونا اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بچوں میں اسلحہ کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کی غرض سے پلاسٹک سے بنے کھلونا اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی ضابطہ فوجداری دفعہ144کے تحت ضلع بھر میں کھلونا اسلحہ کی خرید و فروخت ممنوع قرار دیا گیا ہے تاہم عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ضلع میں کھلونا اسلحہ اور اتش بازی کے سامان کی درآمد کو روکنے کیلئے پولیس نے موئثر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او نے اس موقع پر عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ معاشرے سے کلاشنکوف کلچر کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور والدین اپنے بچوں کو ہاتھ میں اسلحہ تھما دینے کی بجائے قلم دیکر قوم کے معماروں کا مستقبل سنوارنے اور ملک کی شدت پسندی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں کھلونا اسلحہ کی خرید و فروخت پر دعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کافی ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...