تیمرگرہ‘ ملاکنڈ رینج پولیس اہلکاروں کے مابین مقابلہ حسن قرأت اختتام پذیر

تیمرگرہ‘ ملاکنڈ رینج پولیس اہلکاروں کے مابین مقابلہ حسن قرأت اختتام پذیر

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ملاکنڈ رینج پولیس اہلکاروں کے مابین مقابلہ حسن قرآت تیمرگرہ پولیس لائن میں اختتام پذیرہوگیا،جس میں ڈویژن بھر کے ساتوں اضلا ع بشمول باجوڑ ایجنسی سے لیویز اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر سعید خان وزیر تھے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر دیرلویر عار شہباز وزیر،ڈی سی شوکت علی یوسف زئی،ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان اور ڈی پی او ضلع باجوڑ شہاب علی شاہ بھی موجود تھے،ریجنل پولیس آفیسر سعید خان وزیر نے اس موقع پر مقابلہ حسن قراء ت میں پہلے نمبر پر آنے والے اہلکار کے لے پانچ ہزار،دوسرے کو 3جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے پولیس اہلکار کو 2ہزار نقد انعام سے نواز۔افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے آرپی او ملاکنڈ سعید خان وزیر نے کہا کہ دیرلویر پولیس کے زیر نگرانی ماہ مقد س میں مقابلہ حسن قرآت باعث سعاد ت اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ہی وہ کتاب بابرکت ہے جس کی وجہ سے دنیا میں انقلاب برپاہو ئے ہیں،جس کے تعلیمات پوری انسانیت کے لے امن کا پیغام دیتے ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی جایز ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئے جارہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...