ڈی ایس پی سرکل صوابی خالد خان کا علماء سے اجلاس کا انعقاد

ڈی ایس پی سرکل صوابی خالد خان کا علماء سے اجلاس کا انعقاد

  



صوابی(بیورورپورٹ) ڈی ایس پی سرکل صوابی خالد خان کا علماء کرام سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہوائی فائرنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے تمام سرکل ڈی ایس پیز کو خصوصی مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں علاقہ عمائدین کی مدد سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈی ایس پی صوابی خالد خان نے ہوائی فائرنگ آتش بازی اور دیگر غیر اخلاقی فعل کیروک تھام کے لیے علماء کرام کی خدمات حاصل کرکے کیونکہ با شعور عوام اپنے علمائے کرام کا بہت احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک خاموش قاتل ہے انکی روک تھام کے لیے آپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ طیب حضرات نے بھی نمازیوں کو ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف مالی نقصان بلکہ بعض اوقا ت جانی نقصان کا بھی باعث بنتا ہے اس موقع پر علماء کرام نے مزید کہا کہ چاند رات کی آمد پر ہوائی فائرنگ غیر شرعی اور اسلام مخالف فعل ہے جس سے دور رہنے میں ہی عافیت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...