گیارہ سال بعد برٹش ایئرویزکاپاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع
اسلام آباد(صباح نیوز)برٹش ایئرویز نے گیارہ سال بعد گزشتہ روزاتوار سے پاکستان کیلئے اپنی فلائٹ آپریشن کا آغازکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے مطابق فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز نے لندن سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھرلی ہے،برطانوی وقت کے مطابق برٹش ائرویز کی پہلی پرواز بی اے ڈبلیو 261رات 9بجے لندن سے اسلام آباد روانہ ہو گی جوآج پیر کو صبح 9بج کر 25منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پاکستان سے برٹش ائرویز کی پہلی پرواز بی اے ڈبلیو 260آج پیر کو دن 11بجے لندن روانہ ہو گی۔برٹش ایئر ویز کی پہلی پرواز 240مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچے گی جہاں مسافروں کا استقبال وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان اور برطانوی ہائی کمیشن کے اعلی حکام کریں گے۔واضح رہے کہ برطانوی فضائی کمپنی نے 10 سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کردیے تھے، برٹش ائرویز نے 2008میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔
برٹش ائیر ویز