بغیر وژن کے ملک چلانے کی بدترین مثال نہیں ملتی،شہبازشریف

بغیر وژن کے ملک چلانے کی بدترین مثال نہیں ملتی،شہبازشریف

  



اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہباز شریف نے لندن سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے لکھا کہ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن نیازی حکومت اس میں مسقل اضافہ کر رہی ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بغیر وژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں ہو سکتی۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول