وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا 12 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا 12 نکاتی ایجنڈا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج، ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی،وزیر اعظم عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں گے۔ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائیگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا،وفاقی کابینہ حج پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دیں گی،بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے کی منظوری دیگی۔انسداد دہشتکردی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل،وفاقی کابینہ کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لے گی،کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے گی،سنگل اکاونٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے،وفاقی کابینہ نجی ائرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔
کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -