ایرانی قوم تسلط پسند طاقتوں کے سامنے جھکنے والی نہیں: حسن روحانی 

ایرانی قوم تسلط پسند طاقتوں کے سامنے جھکنے والی نہیں: حسن روحانی 

  



  تہران (آئی این پی) ایران کے صدر حسن  روحانی  نے کہا  ہے  کہ ایرانی قوم کبھی بھی منہ زور اور تسلط پسند طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گی، ایرانی قوم منطقی ہے اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، اس کے ساتھ ہے جو احترام کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے نہ کہ مذاکرات کا فرمان جاری کرے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کامیاب ہونے والے قومی کھلاڑیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران پر سخت ترین امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام غلط تخمینوں اور غلط فکر و سوچ کی بدولت یہ سمجھتے تھے کہ صرف چند مہینے کے اندر ہی ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے لیکن یہ ان کی خام خیالی تھی اس لئے کہ ایرانی قوم نے استقامت اور پائیداری کے ساتھ دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔صدرمملکت حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا کہا کہ دشمن کے مقابلے میں جیت ایرانی قوم کی ہی ہو گی۔امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر مختلف قسم کی ظالمانہ پابندیاں عائد کیں۔امریکی صدر ٹرمپ کے اس قسم کے اقدامات کی عالمی اور علاقائی سطح پر مذمت کی گئی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 14 مئی کو ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر فرمایا تھا کہ ایرانی عوام امریکہ کے مد مقابل ڈٹ گئی اور یقینی طور پر امریکہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پرمجبور ہو گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...