ایرانی جہازوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈو ں پر ایندھن نہ ملنے کی شکایت 

ایرانی جہازوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈو ں پر ایندھن نہ ملنے کی شکایت 

  



تہران(این این آئی) ایرانی شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر مرتضی دھقان نے بتایا ہے کہ ان کے ملک نے شہری ہوابازی سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کی ہے کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں کیا جا رہا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر مرتضی دھقان نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو مطلع کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کی باعث پیدا ہوئی ہے۔ بقول مرتضیٰ دھقان ایران کے خلاف عاید پابندیاں تمام بین الااقومی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔امریکا نے ایران ائر سمیت تہران کی متعدد فضائی کمپنیوں پر تنازعات کی زد میں آنے والے مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں تک فوجی کمک اور اسلحہ پہنچا کر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔مرتضیٰ دھقان نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے دوسرے ملکوں سے تعلقات ختم کرانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کو تیل پہنچا کر اس مشکل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ایرانی میڈیاکے مطابق ایرانی جہازوں کو تیل نہ ملنے سے متعلق تازہ مشکل جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر پیش آئی۔ اپنی رپورٹ میں ان کا کہنا تھا اس وجہ سے پرواز آٹھ گھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ انقرہ میں تیل نہ ملنے کی وجہ سے ایک ایرانی پرواز کی روانگی میں چار گھنٹے تاخیر ہوئی۔گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، تاہم بعد میں ہوائی اڈے کے باہر سے دو آئل ٹینکر لا کر طیاروں کو تیل فراہم کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...