فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کے 28 ویں ہفتے بھی مظاہرے،صدر میکروں کے استعفے کا مطالبہ

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کے 28 ویں ہفتے بھی مظاہرے،صدر میکروں کے ...

  



پیرس (آئی این پی) فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے 28 ویں ہفتے بھی فرانسسی صدر ایمانیول میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکلے تاہم کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی،

پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔پیرس کے علاوہ فرانس کے شہرلیوں سمیت دیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے پیلی جیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکروں کے استعفے کا مطالبہ دہرایا

مزید : عالمی منظر


loading...