جرمنی کی گرین پارٹی قدامت پسندوں سے آگے،تازہ سروے

جرمنی کی گرین پارٹی قدامت پسندوں سے آگے،تازہ سروے

  



برلن(این این آئی)ایک تازہ عوامی جائزے میں پہلی بار جرمنی کی گرین پارٹی کی عوامی مقبولیت چانسلر انگیلا میرکل کے قدامت پسند اتحادی بلاک سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی اداروں کی جانب سے فورسا انسٹیٹیوٹ کے ذریعے مکمل کیے گئے اس جائزے میں کہاگیاکہ گرین پارٹی کی مقبولیت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اسے ستائیس فیصد جرمن شہریوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے مقابلے میں چانسلر میرکل کی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو اور صوبے باویریا میں اس کی اتحادی سی ایس یو کی مجموعی عوامی مقبولیت 26 فیصد ہے۔ اس سروے کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت 12 فیصد اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی کی مقبولیت گیارہ فیصد ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...